سکردو کشتی حادثہ: جاں بحق شہری کی میت 38 روز بعد کراچی پہنچا دی گئی

Sep 13, 2025 | 22:16:PM
سکردو کشتی حادثہ: جاں بحق شہری کی میت 38 روز بعد کراچی پہنچا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکردو میں 4 اگست کو کشتی حادثے میں جاں بحق احمر لودھی کی میت گلش اقبال کراچی میں ان کے گھر پہنچا دی گئی، احمر کی لاش 37 دن بعد 12 ستمبر کو ڈوبنے والے مقام سے ہی ملی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اگست 2025 کو حادثے میں میاں بیوی ڈوب گئے تھے، خاتون کی میت 5 اگست کو اسی مقام سے نکال لی گئی تھی، جبکہ احمر کی لاش 37 دن بعد 12 ستمبر کو ڈوبنے والے مقام سے ملی۔

متوفی کے والد یاسر لودھی نے کہا کہ میرا بیٹا 4 اگست کو اہل خانہ کے ساتھ اسکردو گیا تھا، کچورا لیک میں غیر قانونی ڈرافٹنگ کی جا رہی تھی، ان کے پاس کوئی سیفٹی کی چیزیں موجود نہیں تھی جو تھا سب ناکارہ تھا۔

یاسر لودھی نے کہا کہ میں نے خود اپنے بیٹے کو اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا، اسکردو میں ریسکیو 1122 کے پاس کوئی سہولیات نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا، اب ذمے داری مسلم اُمہ پر آگئی ہے:خواجہ آصف