گجرات،مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں6افراد جاں بحق،11 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا شہزاد)گجرات کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں تین مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق 11 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق گجرات کےعلاقے گورالی کے قریب کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کےباعث3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رکشہ سواری بٹھانے کے لیے سائیڈ پر کھڑا ہوا تو پیچھے سے تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی ۔حادثے میں محمد افضال، محمد زبیر ساکن گوٹکی موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور اشفاق ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، 11 زخمیوں میں سے 9 ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔رکشہ ڈرائیور رحیم یار خان سے گجرات محنت مزدوری کرنے آیا ہوا تھا ، پولیس نےکار ڈرائیور کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ۔
گجرات میں چک پنڈی میں میں تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی کو ٹکر ماری دی، جس کےنتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں علی گجر اور فیضان علی شامل ہیں جو کہ محلہ مسلم آباد کریکاں والا چوک کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ دونوں نوجوان ڈنگہ سے شہر گجرات آرہے تھے۔
گجرات کے علاقے چنن کے قریب مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی نے سائیکل سوار سیکیورٹی گارڈ کو ٹکر مار دی، سیکیورٹی گارڈ نور عالم جاں بحق ہوگیا، مرنیوالا سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جج کی گاڑی جلانے کا کیس،شاہ محمود قریشی بری،ڈاکٹر یاسمین اورعمر چیمہ48برس قید،تفصیلی فیصلہ جاری