علی امین کووفاداری کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے،وہ عمران خان کا سچا سپاہی ہے؛ترجمان وزیراعلیٰ

Sep 13, 2025 | 19:03:PM
علی امین کووفاداری کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے،وہ عمران خان کا سچا سپاہی ہے؛ترجمان وزیراعلیٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان ) ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا فراز مغل نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف پارلیمانی پارٹی اجلاس سے متعلق جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا جاری ہے،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعلی سے منسوب بیان لغو اور بے بنیاد ہے،علی امین کو کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، وہ عمران خان کا سچا سپاہی ہے۔ 

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں،علی امین کے گھر کے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن وہ ڈٹ کر کھڑےرہے،علی امین گنڈاپور ہر حال میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہر شرافت آج تک پنجاب میں ورکرز کا سامنا نہیں کرسکے اور نہ ہی کوئی سرگرمی کرسکے ہیں،مہرشرافت انقلابی ہونے کا جھوٹا دعوی کرتا ہے لیکن دراصل وہ سیاسی ٹھگ ہے،جب بھی انہیں ضرورت ہوتی ہے تو خیبرپختونخوا میں روپوش ہوجاتے ہیں اور پروپیگنڈا بھی کے پی کے خلاف کرتا ہے،جب بھی عمران خان کی رہا ئی سے متعلق عملی اقدامات کا اعلان کرتے ہیں یہ موسمی مینڈک سامنے آجاتے ہیں، جب جلسے یا جلوس سے متعلق اعلان کیا جاتا ہے تو جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیا جاتا ہے۔

 سیاسی شعبدہ باز اپنی نااہلی اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں،علی امین کو کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، وہ عمران خان کا سچا سپاہی ہے ،پارٹی کو چاہیے کہ اپنی صفوں سے استین کے سانپوں کو نکال باہر پھینکیں،ایسے من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی ہونی چاہیے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ افغانستان کو واضح کردیا ہے خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں:وزیراعظم