وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ بنوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کا دورہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان بھی بنوں پہنچ رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین