محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے 12جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو جنوبی وزیرستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے گئے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے 12جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو جنوبی وزیرستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
وزیرداخلہ نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں اور شہداء کا قرض قوم کبھی نہیں اتار سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی خلاف ہمارے مضبوط عزم کی عکاس ہیں،امن کیلئے وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں ۔