فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی کارروائیوں کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا,فیلڈ مارشل نے دورہ کے د وران سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،آرمی چیف نے قصور سیکٹر کا فضائی جائزہ لیا ، فیلڈ مارشل نے جلال پور پیر والا اور ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشترکہ کاوشوں کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، فیلڈ مارشل کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہتر گورننس اور عوام دوست ترقی کی اہمیت اجاگر کی۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ہر سال قیمتی جانوں و املاک کے نقصان کی گنجائش نہیں۔
فیلڈ مارشل نے انفراسٹرکچر کی تیز تر ترقی کے اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،پاک فوج کی عوامی فلاح کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، گڈوبیراج پر اونچے درجےکا سیلاب
فیلڈ مارشل عاصم منیر نےسیلاب متاثرین سے ملاقات میں بحالی اور آبادکاری کی یقین دہانی کرائی۔

متاثرین نے بروقت امداد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
فیلڈ مارشل نے ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کو سراہا، آرمی چیف نے ملتان میں سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
