پاک بھارت میچ ،مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی، بڑی سکرینیں نصب کرنے کا فیصلہ 

Sep 13, 2025 | 09:34:AM
 پاک بھارت میچ ،مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی، بڑی سکرینیں نصب کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے میچ  میں مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔

کراچی اور لاہورکے مختلف مقامات پر دبئی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی سکرینز نصب کی جائیں گی۔

کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرانڈ میں بھی شائقین کرکٹ کو میچ سے لطف اندوز کرانے کے لیے بڑی سکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مختلف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی سکرینز لگائی جائیں گی۔

اس موقع پر حاضرین کی تواضع کے لیے پرلطف اور ذائقے دارکھانوں کا بھی اہتمام ہوگا۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرکس نکال دیا، ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم