تشدد اور نفرت کا پرچار کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کریں گے، امریکا   

Sep 13, 2025 | 08:41:AM
تشدد اور نفرت کا پرچار کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کریں گے، امریکا   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ نے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کے حوالے سے غیرملکیوں پر واضح کیا ہے کہ تشدد اور نفرت کا پرچار کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔ 

امریکا کے نائب وزیر خارجہ کرس لینڈاؤ کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کے سوشل میڈیا صفحات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ 

کرس نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ سوشل میڈیا پر بعض افراد اس قتل کی ستائش کررہے ہیں، اسکا جواز پیش کررہے ہیں یا اس کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم

انہوں نے عملے سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر مناسب کارروائی کرے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں نائب وزیر خارجہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ غیرملکیوں کے ایسے تبصرے انکی توجہ میں لائیں تاکہ محکمہ خارجہ امریکی عوام کا تحفظ کرسکے۔