چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس ہاﺅس خالی کر دیا

Sep 13, 2023 | 21:15:PM
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس ہاﺅس خالی کر دیا
کیپشن: چیف جسٹس عمر عطا بندیال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاﺅس خالی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس ہاﺅس سے ریٹائرڈ ججزکیلئے مختص گھر میں منتقل ہو گئے،ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،ذرائع نے بتایا کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاﺅس منتقل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سری لنکا کیخلاف میچ جیت گیاتو۔۔۔کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبرآگئی