مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پروفائل تصویر کو تبدیل کرلیا

Sep 13, 2023 | 19:27:PM
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پروفائل تصویر کو تبدیل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ )(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر پروفائل تصویر کو تبدیل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ایکس (ٹوئٹر)پر اپنے والد نواز شریف کی تصویر لگائی ہے جس میں ان کا استقبال کیا جارہا ہے۔مریم نواز کی جانب سے لگائی گئی تصویر نے بھی تصدیق کردی ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وہ اس کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے بھی رابطے میں رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ بھرپور مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف پاکستان آئیں گے۔