غیر قانونی منی چینجرز کے گردمزیدگھیرا تنگ، افغانی شہری سمیت 9 ملزمان گرفتار

Sep 13, 2023 | 11:37:AM
 ایف آئی اےنے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک افغان شہری سمیت 9 غیر قانونی منی چینجر کوگرفتار کر کے بھاری رقم برآمد کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایف آئی اےنے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک افغان شہری سمیت 9 غیر قانونی منی چینجر کوگرفتار کر کے بھاری رقم برآمد کرلی۔

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  لاہور اور پشاور میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون کےدوران بھاری مقدار میں ملکی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈائریکٹر سرفراز ورک کاکہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد سے 6 کروڑ 81 لاکھ مالیت کی مقامی اورڈیڑھ کروڑ سے زائد غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مظہرشفقت ،ذیشان سلمان شامل ہیں جبکہ اصل ملزم اظہرشفقت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔

 مزید پڑھیں:روپے کی قدر بحال،ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں غیر قانونی منی چینجرز اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایف آئی اے نے منگل کو مختلف شہروں سے ایک افغان شہری سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری رقم برآمد کر لی۔ایف آئی اے خیبر پختونخوا کے مطابق مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں کے کارروبار کے خلاف کریک ڈاؤن بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ایبٹ آباد میں کیا گیا۔

 حکام نے کہا کہ ملوث ملزمان سے پاکستانی کرنسی 863000،قطری ریال 1090،سعودی ریال 500 اورامریکی ڈالر 300کے علاوہ ہنڈی والی رسیدیں اور رقم منتقلی میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمد کر لیے۔ ایف آئی اے نے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمے درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی چوری کیخلاف جگہ جگہ آپریشن ، کنکشن کاٹ دیئے گئے،مقدمات درج