ڈالر کا ریٹ کہاں تک جا پہنچا،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

Sep 13, 2023 | 10:30:AM
ڈالر کا ریٹ کہاں تک جا پہنچا،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر  بحال ہونے لگی،حکومتی ہدایات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آنے لگی،انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 38 پیسے  مزیدسستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 299 روپے سے بھی نیچے آگیا،انٹر بینک میں ڈالر 299.89 روپے سے گر 298.50 روپے تک گر گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 16 پیسے سستا ہوا تھا،انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے بھی نیچے آیا تھا،ڈالر 301.16 روپے سے 299 روپے تک گر گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے میں خریدا گیا اور 300 روپے میں فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،پٹرول فی لٹر کتنے کا ملے گا؟اہم خبر سامنے آ گئی

دوسری جانب  آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 301 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگاہوکر 326 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2 روپے اضافے سے 380 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 50 پیسے اضافے سے 83 روپے پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 80 پیسے اضافے سے 79.50 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل مہنگا ،قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی