عالمی مارکیٹ  میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

Sep 13, 2023 | 13:03:PM
عالمی مارکیٹ  میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ  میں خام تیل کی قیمتیں  آسمان تک جا پہنچیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا، خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 92.06 ڈالر فی بیرل پر ہوئے، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 88.84 ڈالر فی بیرل پر ہوئے، دی آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کی ماہانہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2024 میں عالمی تیل کی طلب میں 2.25 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کا اضافہ ہوگا۔

اعداد و شمار اور تجزیاتی فرم کا کہنا  ہےکہ اوپیک کی ماہانہ رپورٹ سے امید کی جاسکتی ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سوچ سے کہیں زیادہ مہنگی ہونے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،پٹرول فی لٹر کتنے کا ملے گا؟اہم خبر سامنے آ گئی

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی تیل کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے،پیٹرولیم ڈیلرز نے انوینٹری سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے تیل کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا۔

  پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے ڈیزل کی237.61 روپے ہوگئی ہے،ایکس ریفائنری قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 16 ستمبر سے مزید بڑھائے جانیکا امکان ہے، ملک میں چند مقامات پر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس مبینہ طور پر خشک پائے گئے ہیں۔