نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین قتل

Sep 13, 2023 | 09:25:AM
کراچی کے گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کردیا۔

اے ایس پی ظفر چھانگا کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان گلستان جوہر میں ایف بی آر بلڈنگ کے سامنے پارک میں چہل قدمی کررہے تھے جہاں اُن پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مولانا سے موبائل فون یا نقدی بھی نہیں چھینی گئی۔

مولانا ضیاء الرحمان کی نمازجنازہ کل صبح 9 بجے ماڈل کالونی گول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ مقتول کے سوگواروں میں دو بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں۔  

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 خول ملے ہیں جس میں چار خول نائن ایم ایم اور سات تیس بور کے ہیں۔ اطراف میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی نشاندہی کرلی ہے جس سے ٹارگٹ کلرز کی شناخت ممکن ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: مسافر کوچ کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، دریں اثنا  آئی جی سندھ رفعت مختار نے واقعے کا نوٹس لیکر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔