گندم کی قیمت 3850 روپےفی من تک پہنچ گئی

Oct 13, 2025 | 16:01:PM
گندم کی قیمت 3850 روپےفی من تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر بھٹی )بہاولپور  غلہ منڈی میں گندم کی قیمت 3850 روپے من تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے گندم کی من قیمت 3700 روپے تھی،گندم مہنگی ہونے پر اوپن مارکیٹ میں آٹا مزید مہنگا ہو گیاہے۔

چکی سے آٹا 110 سے 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے،فلور ملز سے 15 کلو آٹے کا تھیلا 1650 روپے میں مل رہا ہے۔

دوسری طرف غلہ منڈی سے باہر گندم کا ریٹ 4 ہزار روپے فی من تک چل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  905 روپے میں 10 کلو ملنے والا آٹے کا تھیلا  بھی نایاب ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:آنسوؤں کے بغیر پیاز کاٹنے کا طریقہ، سائنس نے حل ڈھونڈ لیا