نیب ملتان نے48 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ملک عبدالحئی کو کراچی سے گرفتار کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نیب ملتان نے48 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ملک عبدالحئی کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب ملتان نے48 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ملک عبدالحئی کو کراچی سے گرفتار کرلیا،سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔نیب نے ملزم کی 7 جائیدادیں فریز کر دیں، 191 شکایات موصول ہوئی تھیں،ملزم نے فور ایچ ٹریڈرز اور اے ایچ ایکسپرٹس کے نام سے جعلی کمپنیاں بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیا وزیر اعلیٰ منتخب ہو نے پر پارہ ہائی، اپوزیشن لیڈ ر کے پی کا بڑا بیان آگیا
ملزم نے 30 فیصد منافع کا لالچ دے کر شہریوں سے اربوں روپے ہتھیا لیے،عبدالحئی پہلے لیہ کے ہسپتال میں خاکروب اور دودھ فروش تھا۔
سادہ لوح شہریوں کو آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر لوٹا گیا،ملزم کو 14 اکتوبر کو احتساب عدالت کی ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا جائے گا