بجلی کےنئے کنکشن کے لئے مزید کڑی شرائط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا) لیسکو نےنئے بجلی کنکشن کے حصول کے لئے مزید شرائط عائد کر دیں۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے نئے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء اور میٹر کی تنصیب سے قبل الیکٹرک انسپکٹر سے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز سمیت دیگر کنکشنز پربھی متعلقہ الیکٹرک انسپکٹر کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق ہو گی۔
لیسکو نے نئے بجلی کنکشن کے سسٹم کو الیکٹرک انسپکٹر کی رپورٹ کیساتھ منسلک کر دیاہے جس کے بعدصارفین کو آن لائن درخواست جمع کروانے پر ٹیسٹ رپورٹ بھی دستاویزات کیساتھ لگانا ہو گی،الیکٹرک انسپکٹر کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق پر ہی ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو گا.
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب ، اپوزیشن کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ
ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے پر لیسکو صارفین کو میٹرز سمیت دیگر میٹریل فراہم کیاجائے گاجس کے بعد صارفین کو بجلی کا نیاکنکشن نصب کر کے دیا جائیگا۔