سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کرنئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں،سہیل آفریدی کااسمبلی میں خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کرنئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت جاری ہے، علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔
قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد سہیل آفریدی نے کے پی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہاکہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک ادنیٰ سے ورکر کو جس کا نہ بھائی، نہ باپ اور نہ ہی چچا سیاست میں ہے اسے اس عہدے کے لیے منتخب کیا، پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، میں سب سے پہلے پاکستانی، پھر پختون اور قبائلی ہوں۔
اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا عمران خان نے جس روز کہا اسی روز اپنے لیڈر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا، جمہوری عمل کا مذاق نہ بنایا جائے، جو کچھ ہوتا رہا ہے اسے مزید برداشت نہیں کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاتھا،اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہیں کرسکے۔
قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا، گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے جس میں کیے گئے دستخظ میں مشابہت نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹرانوشہ رحمان سینئر ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب مقرر ،نوٹیفیکیشن جاری
پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل آفریدی، جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کی جانب سے ارباب زرک اور ن لیگ کی جانب سے شاہجہاں یوسف کے کاغذات منظور ہوگئے تھے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے معاملے پر اپوزیشن کے پشاورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔