روئی کی قیمتیں 700 روپے فی من کم ہوگئیں

Oct 13, 2025 | 10:27:AM
روئی کی قیمتیں 700 روپے فی من کم ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)روئی کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران 700 روپے فی من کم ہوگئیں۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کاکہناہے کہ روئی کی قیمتیں کمی کے بعد 15 ہزار 250 روپے سے 15 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئی ہیں.
احسان الحق کے مطابق عالمی منڈیوں میں روئی کے سودوں میں مندی کا رجحان ہے،اس کے ساتھ ہی ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی خریداری نہ ہونے سے بھی روئی کی قیمتوں میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم میں میٹرک دوسرے سالانہ 2025 کا انگلش پیپر ملتوی
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق حریف ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پاور ٹیرف اور مارک اپ کی شرح بہت زیادہ ہونے سے ٹیکسٹائل ملز کو مشکلات کا سامنا ہے،بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان میں روئی کا معیار بھی متاثر ہوا ہے۔