برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان

Oct 13, 2023 | 13:20:PM
برطانیہ نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے اپنے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)برطانیہ نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے اپنے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نگرانی کا طیارہ اور 2 رائل نیوی کے جہاز مشرقی بحیرہ روم بھیجےگا۔اس کے علاوہ امریکا نے اسرائیل چھوڑنے کےخواہش مند اپنے شہریوں کیلئے آج سے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے جس کیلئے امریکی وزیر دفاع آج اسرائیل پہنچیں گے۔

علاوہ ازیں تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے اردن پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل فلسطین کشیدگی پر چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ تنازع کا مرکز ہے، فلسطینی عوام کو انصاف نہ ملنا اس تنازع کی وجہ بنا، شہریوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی چین مخالفت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ 24 گھنٹوں میں خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا