محمد حفیظ کی بیٹی کی سالگرہ ، قومی کرکٹرز نے شامل ہو کر یادگار بنا دیا

Oct 13, 2021 | 22:06:PM
بیٹی کی سالگرہ، قومی کرکٹرز، تقریب ،یاد گار
کیپشن: محمد حفیظ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹر محمد حفیظ کی بیٹی کی سالگرہ ، قومی کرکٹرز نے شامل ہو کر تقریب کو یادگار بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی آل راﺅنڈ رمحمد حفیظ نے اپنی بیٹی ”عمل“کی سالگرہ تقریب کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمل اپنے سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہے جبکہ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، سرفراز احمد، حسن علی، عماد وسیم اور دیگر نے شرکت کی، محمد حفیظ نے بیٹی سالگرہ کی سالگرہ تقریب کو سپیشل بنانے پر قومی کرکٹرز کاشکریہ ادا کیا۔
عمل کی سالگرہ پر محمد حفیظ کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کااظہار کیا جارہا ہے اور عمل کیلئے ڈھیروں دعاﺅں کاسلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے متعلق ہسپتال سے اہم خبر سامنے آگئی۔۔۔