حریم شا ہ کی صندل خٹک کے سا تھ ایک اور ڈا نس کی ویڈ یو اور تصاویر وا ئرل

Oct 13, 2021 | 18:52:PM
حریم شاہ،صندل خٹک،نئی ویڈیو ،وائرل
کیپشن: حریم شاہ،صٓدل خٹک

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستا نی  ٹک ٹاکر حریم شاہ کی صندل خٹک کے ہمراہ نئی تصاویر اور ویڈیو سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ اور صندل خٹک ایک ساتھ موجود ہیں، حریم شاہ گانے پر ڈانس کر رہی جبکہ صندل خٹک اُن کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔انہوں نےانسٹاگرام پر صندل خٹک کے ہمراہ تصاویر  بھی شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

یا د رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی۔ ان کی متعدد ویڈیو زسیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز سے متعلق نازیبا ویڈیو ز کا معاملہ ۔۔سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ ویڈیو وائرل