آج موسم کیسا ہو گا۔۔ کہاں دھوپ اور کہاں بارش ہوگی۔۔جانئے

Oct 13, 2021 | 08:48:AM
موسم، خشک، ابرآلود،
کیپشن: خشک موسم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد  سمیت ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب ، خیبرپختونخوا ،سندھ  اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ 

محمکہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پربارش ہوئی،جبکہ بلند پہاڑوں پربرفباری بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا مزید21افراد  کی جان لے گیا، 2257 مریضوں کی حالت تشویشناک