ایڈمرل نوید اشرف کی بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،دفاعی سلامتی پر تبادلہ خیال

Nov 13, 2025 | 21:32:PM
 ایڈمرل نوید اشرف کی بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،دفاعی سلامتی پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران  بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،ملاقاتوں میں دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف نے بنگلہ دیش آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ،ایڈمرل نوید اشرف نےنیشنل ڈیفنس کالج (NDC) بنگلہ دیش کا دورہ کیا،این ڈی سی حکام کی جانب سے پاک بحریہ کے سربراہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے بنگلہ دیش نیوی کے کمانڈر چٹاگرام، کمانڈر فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا،نیول چیف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا۔ اس موقع پر چٹاگرام پورٹ پر پی این ایس سیف پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا،عشائیے میں پاک بحریہ کے سربراہ اور پاکستان کے ہائی کمشنر کی میزبانی میں بنگلہ دیش نیول چیف، سفارت کاروں، عسکری و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس دورہ  کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میری ٹائم تعاون کے فروغ میں سنگ میل قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چوری یا سردیوں کا سٹاک ،چور دوکان سے 1کلو کاجو،2 کلو بادام ،3 کلو اخروٹ و دیگر اشیا لے گئے