اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچہری حملے کا سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا جسے راولپنڈی سے اور ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے سےقبل سہولت کار اورخودکش حملہ آور نے متعدد بارجوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا۔
واضح رہے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے جب کہ گزشتہ روز سکیورٹی اداروں نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹرسائیکل رائیڈر کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:3دن کیلئے موبائل سروس بند، تعلیمی اداروں کو بھی تالے لگ گئے
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی اسلام آباد میں پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائِع کے مطابق پانچ افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا،کس سہولت کار نے حملہ آور کو کیا کیا مدد کی اسکا تعین بھی کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور گولڑہ سے پہلے ایک اور آن لائن بائیکیا سروس کے ذریعے 26 نمبر چونگی سے آیا تھا،حملہ آور گولڑہ سے کچہری تک ماسک پہن کر آیا تھا،زیرحراست افراد سے الگ الگ مقامات پر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔