بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 3 دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔
صوبائی حکومت نے کینٹ کی حدود میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔
انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کیے ہیں۔
صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی 12 سے 14 نومبر تک پابندی عائد کر دی تھی تاہم بعد میں پابندی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’یہ تو ہونا ہی تھا‘‘،تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر