کراچی: شہری کی فائرنگ سے ہوٹل پر لوٹ مار کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاک

Nov 13, 2023 | 00:35:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائمخانی) کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ہوٹل پرموجود شہری نے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیے: حافظ آباد, گاجر گولہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی رحمان بابا ایکسپریس سے ٹکرا گئی

پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔