گلگت بلتستان انتخابات ؛ امیدواروں کی تفصیلات سامنے آگئی 

May 13, 2026 | 23:14:PM
گلگت بلتستان انتخابات ؛ امیدواروں کی تفصیلات سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلگت بلتستان انتخابات 24 حلقوں میں مجموعی امیدواروں کی تفصیلات سامنے آگئی ۔

گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے 24 حلقوں پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں ،جی بی اے 1 گلگت ون میں 23 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے،جی بی اے 2 گلگت ٹو میں سب سے زیادہ 40 امیدوار میدان میں آگئے،جی بی اے 3 گلگت تھری میں 22 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے،جی بی اے 4 نگر ون میں 22 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں،جی بی اے 5 نگر ٹو میں 23 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔

جی بی اے 6 ہنزہ میں 27 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا،جی بی اے 7 سکردو ون میں 13 امیدوار میدان میں موجودہیں،جی بی اے 8 اسکردو ٹو میں 14 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے،جی بی اے 9 سکردو تھری میں 12 امیدوار مدمقابل ہوں گے،جی بی اے 10 سکردو فور میں 13 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ،جی بی اے 11 کھرمنگ میں 11 امیدوار حصہ لیں گے،جی بی اے 12 شگر میں 10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

جی بی اے 13 استور ون میں 13 امیدوار انتخابات میں شریک ہیں،جی بی اے 14 استور ٹو میں 33 امیدوار میدان میں آگئے،جی بی اے 15 دیامر ون میں 20 امیدوار مدمقابل ہوں گے،جی بی اے 16 دیامر ٹو میں 14 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے،جی بی اے 17 دیامر تھری میں 14 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں،جی بی اے 18 دیامر فور میں 10 امیدوار قسمت آزمائیں گے،جی بی اے 19 غذر ون میں 9 امیدوار میدان میں موجودہیں۔

جی بی اے 20 غذر ٹو میں 17 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے،جی بی اے 21 غذر تھری میں 20 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے،جی بی اے 22 گانچھے ون میں 7 امیدوار میدان میں موجودہیں،جی بی اے 23 گانچھے ٹو میں 10 امیدوار مدمقابل ہوں گے،جی بی اے 24 گانچھے تھری میں 6 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: