ملک میں لوڈ شیڈنگ کانیامیکانزم متعارف کرانے کا فیصلہ

May 13, 2026 | 14:59:PM
ملک میں لوڈ شیڈنگ کانیامیکانزم متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کانیامیکانزم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے شہریوں کا بل ادا نہ کرنا لوڈ شیڈنگ کی وجہ قرار دے دی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بتایا کہ بجلی کے ساڑھے 11 ہزار فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے، اگر لوڈشیڈنگ نہ کریں تو خسارہ بڑھ جائے گا۔ 
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو فیڈرز کی بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لے جارہے ہیں، ایک سال میں تکنیکی امور طے کرکے پالیسی لاگو کردیں گے، میرے حلقے میں بھی 5 فیڈرز پر 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 140 ارب کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ،گیس مہنگی ہونے کاامکان
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈ شیڈنگ کا میکانزم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق لوڈشیڈنگ اب فیڈرز کی بجائے ٹرانسفارمر کی بنیاد پر ہوگی، جس ٹرانسفارمر کے صارفین بل ادا نہیں کریں گے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔