140 ارب کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ،گیس مہنگی ہونے کاامکان

May 13, 2026 | 14:02:PM
 140 ارب کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ،گیس مہنگی ہونے کاامکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے گیس صارفین کو دی جانے والی تقریباً 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے نتیجے میں گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق جنوری 2027 تک کراس سبسڈی مرحلہ وار ختم کر دی جائے گی، حکومت نے اس حوالے سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔
حکام کے مطابق گیس اور بجلی پر رعایت اب استعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ صارف کی آمدنی کے مطابق دی جائے گی، کم آمدنی والے گھرانوں کی نشاندہی کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گااور مستحق صارفین کو براہ راست مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے الگ نرخوں کا موجودہ نظام ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، تمام صارفین سے یکساں اوسط گیس ٹیرف وصول کرنے کی تجویز زیر غور ہے,اس فیصلے سے صنعتوں، سی این جی، کمرشل اور سیمنٹ سیکٹر پر پڑنے والا کراس سبسڈی کا بوجھ ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے سولر پینلز کی نئی درآمدی ویلیوز جاری کر دیں
 حکام کے مطابق اس وقت اوسط گیس ٹیرف تقریباً 1750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین اس سے کہیں کم نرخوں پر گیس حاصل کر رہے ہیں۔