قلات اورگردونواح میں زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کےضلع قلات اور گردونواح میں 3 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 3.0، گہرائی 11کلومیٹر ہے،زلزلے کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا،زلزلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ
خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں 4.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔