پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے: فواد چودھری

May 13, 2025 | 10:59:AM
پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے: فواد چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر  فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایئرفورس نے چند گھنٹوں میں بھارت کے 5 طیارے گرائے اور 20 ایئر بیسز تباہ کیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر بہت بعد کی بات ہے، ٹریڈیشنل وار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی ہے۔

 پاکستان کو جو کرنا چاہیے تھا وہ کیا، پوری قوم افواج پاکستان، پاک فضائیہ کی شکرگزار ہے۔

مزید پڑھیں:" یہ فلم نہیں، حقیقت تھی " فہد مصطفیٰ کا بھارتیوں کو پیغام

 دنیا میں تاثر پھیلا ہوا تھا کہ ہندوستان ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے، پاکستان نے یہ بھی تاثر ختم کیا کہ ہندوستان ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان طے کرتا ہے کہ ساؤتھ ایشیا کی پاور پولیٹکس کیسے ہونی ہے۔

 افواج پاکستان کے جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ہندوستان کو دھول چٹائی، افواج پاکستان نے ملک وقوم کا سر فخرسے بلند کیا ہے۔

علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کر دی ہے۔