غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، مزید 39 فلسطینی شہید

May 13, 2025 | 10:01:AM
غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، مزید 39 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں مزید 39 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ کے ایک سکول پر بمباری سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ المواصی کے علاقے میں قائم ایک عارضی خیمہ بستی پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب حماس نے جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کی امید پرایک امریکی قیدی کو رہا کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وفد آج قطر روانہ ہو گا، جہاں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی سے متعلق اہم بات چیت متوقع ہے،علاقائی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔