سونا سستا ہونے کے بعد پھر سے مہنگا ہو گیا

May 13, 2023 | 17:55:PM
سونا سستا ہونے کے بعد پھر سے مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی اعشاریوں سے پریشان  پاکستانیوں کو سونے نے ایک بار پھر سے بڑا جھٹکا دیا ہے ، گزشتہ روز سستا ہونے کے بعد آج پھر سے سونے کی قیمت  میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوکر 2010 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا  ہے جبکہ پاکستان میں ایک تولہ سونا 3200 روپے مہنگاہونے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار روپے کا ہو گیا، 10گرام سونا 2743 روپے اضافے سے 2 لاکھ 617 روپے پر پہنچ گیا ، چاندی کی بات کی جائے تو ایک تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 2900 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔