ملک میں صدارتی نظام کا معاملہ ۔۔سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا

May 13, 2022 | 16:25:PM
سپریم کورٹ حکم ، جاری
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیصلے کے مطابق صدارتی نظام پر ریفرنڈم کرانے سے متعلق درخواستیں نا قابل سماعت ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ تحریر کیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔صدارتی نظام سے متعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا،سیاسی نوعیت سے متعلق سوال پر آئین اور قانون میں رہنمائی موجود نہیں،آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں سیاسی سوال پر فیصلہ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔عدالت کے پاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں
یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا