خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

May 13, 2022 | 09:50:AM
خوفناک ٹریفک حادثہ، فائل فوٹو
کیپشن: خوفناک ٹریفک حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا میں آج صبح ایک خوفناک  حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے مطابق دو مسافر وین سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے۔

زخمیوں سمیت ایک شخص کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 11 نعشوں کو سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا ہے۔

 جاں بحق ہونے والی خواتین میں منور بی بی، عاصمہ، فوزیہ، حلیمہ ،خالدہ، آسیہ اور چار ماہ کی ھرین شامل ہیں ۔اسکے علاوہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں الیاس، گلزار،اسلم ،عرفان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

خیال رہے کہ حادثہ میں ہلاک ایک شخص کی نعش اور 8 زخمیوں کو حافظ آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد رحمن پورہ گرجاکھ کے رہائشی تھے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او گوجرانوالہ سے افسوسناک واقعہ کے بارے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم  جاری کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو اسپتال پہنچنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا اعلان