ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا اعلان

May 13, 2022 | 09:32:AM
ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد، فائل فوٹو
کیپشن: ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت جاری پروگراموں پر تیزی سے عمل درآمدکی یقین دہانی کرائی گئی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر یونگ یوکا نے پاکستان سےتعاون جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔

 اس ضمن میں وزیرمملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمیشہ ملک میں اصلاحات اور ترقی کےایجنڈےکی پیروی میں مددکی۔موجودہ دور میں پاکستان کو مختلف مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ معیشت کو پائیدارترقی کی راہ پرواپس لانےکے لیے مختلف اصلاحات کر رہےہیں۔

اعلامیےکے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک  پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دے گا، اضافی سپورٹ مالی سال 2023 کے لیے فراہم کی جائےگی، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کیلنڈر سال میں ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر فنڈنگ دےگا۔

 یہ بھی پڑھیں:    مریم نواز نے ملکی مسائل کا حل بتا دیا