اسلام آباد ائیرپورٹ انتظامیہ نے پروازوں میں تعطل کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور ) اسلام آباد ائیرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بلا تعطل جاری ہے، پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں،عوام غلط خبروں پر توجہ نہ دیں، اسلام آباد کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے