ہانیہ عامر کا پوڈ کاسٹ معاوضہ؛ سوشل میڈیا پرنیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کے مطالبےکے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں پوڈ کاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل نے بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان فیصل قریشی نے سوال کیا کہ آپ سے ایک فنکار نے پوڈکاسٹ انٹرویو کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اس بارے میں بتائیں کہ وہ کیا مسئلہ تھا؟عدنان فیصل نے اس کے جواب میں کہا کہ یہ تو ہانیہ عامر کا ذاتی انتخاب ہے کہ ا نہوں نے 20 لاکھ مانگ لیے، ہم نے اب تک تقریباً7 سو پوڈ کاسٹ کی ہیں لیکن آج تک انٹرویو کے لیے اتنے پیسے کسی کو نہیں دیئے۔
یہ سن کر فیصل قریشی نے کہا کہ لیکن ہانیہ عامر کو یہ پیسے دینے چاہئیں تھے،وہ اس کی حقدار ہیں، جب وہ آپ کی پوڈکاسٹ میں آئیں گی تو کتنے ویوز آئیں گے۔
اس پر عدنان فیصل نے کہا کہ آپ بھی پوڈکاسٹ میں آئے اور ویسے ہی آئے تو کتنے ویوز آئے توکیا ہانیہ عامر آپ سے بڑی اسٹار ہیں؟
فیصل قریشی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کی تو وہ بہت بڑی اسٹار ہیں، بین الاقوامی سطح پر انہیں پذیرائی ملی ہے۔ ہم تو لوکل اسٹار ہیں، وہ جیسے ہر محلے میں نہیں ہوتا ایک اسٹار بالکل ویسے۔
یہ بھی پڑھیں: شان شاہد کی عیدالفطرپرریلیزہونیوالی فلم’’بلھا کاٹریلرریلیزہوگیا
یہ گفتگو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کو نیا موضوعِ بحث مل گیا۔