شان شاہد کی عیدالفطرپرریلیزہونیوالی فلم’’بلھا کاٹریلرریلیزہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپر اسٹار شان شاہد کی عیدالفطرپرریلیزہونےوالی فلم’’ بلھا کاٹریلرریلیزکردیاگیا۔
پنجابی فلم ’’بلھا‘‘ میں سپر اسٹار شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی ہدایت کاری شعیب خان کی ہے جبکہ کہانی معروف مصنف ناصر ادیب نے تحریر کی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں شان شاہد کے علاوہ مونا لیزا، نعیمہ بٹ، عدنان بٹ، علی جوش، ماہم مرزا اور آصف خان شامل ہیں،اس فلم کے ذریعے اداکارہ نعیمہ بٹ کو سلور اسکرین پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
فلم’’بلھا‘‘ ایک ایسے ہیرو کی کہانی بیان کرتی ہے جو ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔پنجابی ثقافت اور روحانی پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم ظلم، مزاحمت، حوصلے اور حق و باطل کی کشمکش جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، تصویراورجذباتی پیغام شیئر کردیا
شان شاہد کے مطابق یہ فلم صرف تفریح فراہم کرنے کے لیے نہیں بنائی بلکہ ایک مضبوط پیغام بھی دیتی ہے۔