برطانوی فوجی اڈے پر امریکی بمبار طیاروں کو طاقتور بموں سے لیس کرنے کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مغربی انگلینڈ میں برطانوی فوجی اڈے پر امریکی بمبار طیاروں پر بنکر بسٹر بموں کے لوڈ ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اس کے عملے نے برطانیہ کے فوجی اڈے پر امریکی طیاروں پر بم لوڈ ہوتے ہوئے ویڈیو بنائی، الجزیرہ کے رپورٹر رچرڈ کا کہنا ہے ممکن ہے یہ بم ایران کے خلاف استعمال کرنے کے لیے لوڈ کیے جا رہے ہیں۔
Bunker-busting bombs are being loaded onto U.S. B-1 strategic bombers at RAF Fairford in the U.K.
— Open Source Intel (@Osint613) March 11, 2026
This appears deliberate. They want it to be seen. pic.twitter.com/pXhASxY1tH
واضح رہے کہ چند روز پہلے امریکی بی ون اور بی ٹو بمبار طیارے برطانیہ پہنچے تھے، اوپن سورس انٹیل کے مطابق امریکی اسٹریٹجک بمبار طیاروں پر بنکر بسٹر بم لادے جا رہے ہیں جو برطانیہ کے فضائی اڈے پر موجود ہیں،یہ امریکی بمبار طیارے گزشتہ ہفتے مغربی انگلینڈ میں واقع رائل ایئر فورس کے اڈے فیرفورڈ پر پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:احتیاط نہ کی تو ایسا بھی ہو سکتا ہے! دیکھیں کم عمر بچی کے ہاتھ میں موبائل پھٹنے کی ویڈیو
ان طیاروں کی آمد اس وقت ہوئی جب برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ میں قائم فوجی اڈوں سے ایران کے میزائل مقامات کے خلاف امریکا کی دفاعی کارروائی کی منظوری دی، یہ بمبار طیارے ایران کے اہداف کو تباہ کرنے کے لیے کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔