احتیاط نہ کی تو ایسا بھی ہو سکتا ہے! دیکھیں کم عمر بچی کے ہاتھ میں موبائل پھٹنے کی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین میں بچی کے منہ پر فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ چند سالوں کے دوران دنیا بھر میں موبائل فون پھٹنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے، چارجنگ کے دوران یا استعمال کے وقت آلات کے حد سے زیادہ گرم ہونے یا پھٹنے کے واقعات انٹرنیٹ پر سامنے آئے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں چین میں پیش آیا۔
????A Chinese girl was about to lose her life due to using her phone, as it exploded while charging. pic.twitter.com/7laRN31P9I
— RussiaNews ???????? (@mog_russEN) March 12, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی بچی اس وقت شدید زخمی ہونے سے بال بال بچ گئی جب اس کے ہاتھ میں موجود فون اچانک پھٹ گیا۔
یہ واقعہ گذشتہ روز کو پیش آیا جو گھر میں نصب سی سی ٹی وی (سی سی ٹی وی) کیمرے میں محفوظ ہو گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھی فون استعمال کر رہی ہے، اس وقت فون چارجر سے منسلک معلوم ہوتا تھا، کلپ کے چند سیکنڈز بعد ہی صورتحال خطرناک رخ اختیار کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ
بچی نے فون اپنے چہرے کے قریب پکڑا ہوا تھا کہ اچانک وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس غیر متوقع دھماکے نے بچی کو بری طرح ڈرا دیا، جس کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ صوفے سے نیچے گر گئی، خوش قسمتی سے بچی کو دھماکے سے کوئی ظاہری چوٹ نہیں آئی۔