عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،ایک فوجی ہلاک،متعدد زخمی

Mar 13, 2026 | 09:37:AM
 عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،ایک فوجی ہلاک،متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عراق کے شہر اربیل میں ایک فرانسیسی فوجی مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مسلح افواج کا یہ رکن ایک حملے میں مارا گیا ہے جبکہ کئی دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔
کچھ دیر قبل فرانسیسی فوج نے اعلان کیا تھا کہ تربیتی کارروائی کے دوران اس کے متعدد فوجیوں کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد مشرق وسطیٰ میں مارا جانے والا یہ پہلا فرانسیسی فوجی ہے۔
ایمانوئل میکرون نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کے لیے پوری قوم کی جانب سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، ہمارے کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں، فرانس ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ
ایمانوئل میکرون نے خطے میں شدت پسندی کے خلاف لڑنے والی فرانسیسی فورسز پر ہونے والے حملوں کو ناقابلِ قبول قراردیتے ہوئے کہاکہ عراق میں ان کی موجودگی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سخت فریم ورک کا حصہ ہے، ایران میں جنگ ایسے حملوں کا جواز نہیں بن سکتی۔