6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیے جاٸیں گے:مریم اورنگزیب

کوالٹی آف لاٸف ہر فرد کا حق ہے۔فضاٸی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاٶن ہوگا۔انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوٸی سمجھوتہ نہیں۔سینئر منسٹر پنجاب

Mar 13, 2024 | 15:10:PM
 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیے جاٸیں گے:مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فضائی  آلودگی کا موجب فیکٹریاں حکومتی ریڈار پر آگئیں۔سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیے جاٸیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بہتر اٸیر کوالٹی انڈیکس کے لیے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلاٸزڈ کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف انسداد سموگ کے لیے گراس روٹ لیول پر عملی طورپرنہایت سنجیدہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقررکی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے مطابق کوالٹی آف لاٸف ہر فرد کا حق ہے۔فضاٸی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاٶن ہوگا۔انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوٸی سمجھوتہ نہیں۔

ضرورپڑھیں:"صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر"مریم نواز کی مریضوں کو ادویات گھر تک پہچانے کی ہدایت
اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈر ون ٹو ون ایگریمنٹ ساٸن کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم اورنگزیب نےوزیراعلیٰ کے ماحول دوست ویژن کے تحت دھان کی فصل جلنے کی بجاۓ کرش مشینوں سے کرش کیے جانے کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا میکانزم لانے کی ہدایت کردی ۔کہا کہ مریم نواز شریف کے حکم پرانسدادسموگ سے متعلق آگاہی مہم کے لیے نٸی ایپ متعارف کرواٸی جاٸیگی۔

سینئر وزیر نے طالبعلموں کو انواٸرمنٹ ایمبسڈرزبنا نے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں انواٸرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت کردی ۔مریم اورنگزب نے کہا ہے کہ   6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیے جاٸیں گے،انڈسٹری کو انٹرنیشنل انواٸرمنٹل سٹینڈرڈز پر عمل پیراہونے پر CM گرین آفس ایوارڈز سے نوازا جاۓ گا۔

اجلاس میں محکمہ کو ہسپتال ویسٹ کی تلفی و مینجمنٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔