رمضان المبارک،پنجاب میں آٹا مفت ملے گا

Mar 13, 2023 | 11:25:AM
صوبے میں گندم ، آٹے کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)رمضان المبارک،پنجاب میں آٹا مفت ملے  گا،لاکھوں خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پنجاب  میں گندم ، آٹے کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ڈائریکٹر خوراک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی صدارت میں صوبائی وزراء منصور قادر، بلال افضل، سیکرٹری خوراک، ڈی جی انڈسٹریز نے شرکت کی۔ فلور ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا، حافظ احمد اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 

رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ رمضان میں15.8ملین مستحق خاندان رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا حاصل کریں گے۔ مفت آٹے کی فراہمی ٹرکنگ پوائنٹس، منتخب یوٹیلیٹی سٹورز اور ریٹیل آؤٹ لٹس کے ذریعے ہوگی۔

دیہی علاقوں میں مفت آٹے کی فراہمی کے لئے دکانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

رمضان پیکج کے تحت ملنے والے مفت آٹے کے تھیلے کا رنگ سبز ہوگا۔ مفت آٹے کی فراہمی کے لئے مرتب کردہ سفارشات کی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔

مزید پڑھیں:  ’مریم اورنگزیب نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا‘

گندم کی فلور ملز کو ترسیل سمیت دیگر معاملات کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عوام کو بڑاریلیف دیں گے۔