پنوعاقل: فائرنگ ،پیپلزپارٹی رہنما غلام حسین کلہوڑو ، ڈرائیور سمیت جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ضلع سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام حسین کلہوڑو اور ان کے ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بائیجی چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے غلام حسین کلہوڑو کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے ڈرائیور عبداللہ میتلو شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث انہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔
تاہم غلام حسین کلہوڑو اور ان کے ڈرائیور عبداللہ میتلو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟