ایران بھر میں بینک سروسز اچانک معطل ، صارفین پریشانی سے دوچار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایران میں متعدد بینکوں کی آن لائن اور ڈیجیٹل خدمات اچانک تعطل کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے بعد ممکنہ سائبر حملے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف بینکوں کے صارفین کو آن لائن بینکنگ، رقوم کی منتقلی اور دیگر مالیاتی خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بعض سروسز عارضی طور پر معطل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بینکاری نظام میں اس غیر معمولی تعطل کے بعد سائبر حملے کے امکان پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سروسز میں تعطل کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی اور متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اب تک کسی ایرانی حکومتی ادارے، مرکزی بینک یا دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ خدمات میں خلل سائبر حملے کا نتیجہ ہے یا کسی تکنیکی خرابی کے باعث پیدا ہوا ہے۔
حکام کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے تک تعطل کی وجوہات کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟