سابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے خلاف دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تقریباً چار سال پرانی درخواست کو 16 جون 2026ء کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔جسٹس طارق محمود باجوہ درخواست گزار سائلہ زبیدہ بی بی کی دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث انہیں انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سائلہ زبیدہ بی بی نے 24 مارچ 2022 کو اس وقت کے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ حکام نے مقررہ کارروائی عمل میں نہیں لائی اور عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور مبینہ طور پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر اس وقت کے آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔