کچرا نہ اٹھانے پر ستھرا پنجاب کے ورکر پر تشدد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مظفرگڑھ میں جلدی کچرا نہ اٹھانے پر 2 افراد نے ستھرا پنجاب کے ورکر کو پلاسٹک کے پائپوں اور لوہے کی تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایاہے۔
مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں کچرے کی گاڑی میں مزید جگہ نہ ہونے کے باعث فہیم نامی سینیٹری ورکر ایک گلی سے مکمل کچرا نہ اٹھا سکا۔
کچرا جلدی نہ اٹھانے پر عابد اور مبشر نامی 2 ملزمان نے سینیٹری ورکر کو گالیاں دیں اور پلاسٹک کے پائپوں اور لوہے کے تاروں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ خانگڑھ میں دونوں ملزمان کیخلاف درج کرکے ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بارش اورآندھی سے ہونےوالے نقصانات کی تفصیلات جاری