اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا،لگام نہ ڈالی تو امن خطرے میں پڑ جائیگا،مولانا فضل الرحمان 

Jun 13, 2025 | 20:53:PM
اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا،لگام نہ ڈالی تو امن خطرے میں پڑ جائیگا،مولانا فضل الرحمان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کیلئے اقوام متحدہ یا جنرل اسمبلی بے معنی ہو گئی ہے ۔اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو  عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا ۔ایران پر حملہ اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو ظاہر کرتا ہے ۔صیہونیت کا  دامن انسانی خون سے رنگین ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں کو مصلحتیں بالائے طاق رکھنی ہونگی ۔مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ایران کے عوام سے ہمدردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں45 سے 50 ہزار پاکستانی موجود،بڑی تعداد میں غیر قانونی بھی مقیم